مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں عوام کیلئے عذاب، سڑکوں پرگردوغبار ، شہری متاثر 


کوٹ ادو(نامہ نگار ) مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں عوام کے لئے عذاب بن گئیں،دوران ٹریفک سڑکوں سے اڑنے والی مٹی اور گردوغبار سے شہری دمہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی، پنجاب حکومت نے مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ڈھانپے لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر کوٹ ادو شہر جی ٹی روڈ سمیت لنک سڑکوں سے گزرنے والے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز نے احکامات کو مذاق سمجھ کر ہوا میں اڑا دیا، جی ٹی روڈ،پل 88،بخاری روڈ،نور شاہ روڈ، شیخ عمرروڈ،سینما روڈ جو کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا روٹ ہے، ریت سے اوور لوڈر ٹرالیاں سڑکوں پر بہت سی ریت گراتی جاتی ہیں ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا متعلقہ روڈ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے ، مناسب اقدام کیے جائیں۔
گردوغبار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...