وہاڑی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز میاں محمد ثاقب خورشید ،سردار خالد محمود ڈوگر،یوسف کسیلیہ مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ ظفر شہزاد پی پی 234 کے صدر محمد سعید اختر لائرز ونگ کے رہنما میاں نیرب خورشید، سابق چیئرمین بلدیہ نادر علی بھٹی سابق کونسلرز بلدیہ شاہد نیاز چودھری ،بابا حنیف سندھی، ندیم شیروانی ،محمد طارق نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے بدترین انتقامی کاروائی اور لانگ مارچ میں ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت اپنی سیاسی مقبولیت کھو جانے کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے پنجاب حکومت کی جلد تبدیلی نوشتہ دیوار ہے گرفتاریوں سے اندرونی توڑ پھوڑ کو روکا نہیں جاسکتا انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور لاہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لیگی رہنما
پنجاب حکومت کی تبدیلی نوشتہ دیوار، دوست مزاری کی گرفتاری قابل مذمت، لیگی رہنما
Oct 31, 2022