جلہ جیم ( نامہ نگار ) متعلقہ آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جلہ جیم روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی۔ ٹھیکیدار روڈ پر پتھرڈال کر فرار،جلہ جیم کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری علی نواز سابق چیئرمین یونین کونسل نے کہا شہریوں کا روڈ سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔شہری متعلقہ روڈ کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے لگے۔ روڈ کو مکمل نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ ہو چکی ہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے روڈ کو جلد تعمیر کروایا جائے۔
ٹھیکیدار غائب
آفیسران کی عدم دلچسپی ،جلہ جیم روڈ مکمل نہ ہوسکی، ٹھیکیدار پتھرڈال کر فرار
Oct 31, 2022