ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ صحت ملتان کی غفلت کے باعث ملتان ضلع میں ڈینگی کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا جسکی وجہ سے روزانہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے صرف نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں کل 62 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 44 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں کل 32 نئے مریضوں کو لایا گیا اور 29 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔
ڈینگی