صحبت پور(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور افتخار ظہیر احمد بلوچ نے سیلانی ٹرسٹ کی جانب سے ضلع صحبت پور کے سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ سیلانی ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹینٹ سٹی کیمپ میں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جن میں سیلاب متاثرین کے بچوں کیلئے ٹینٹ سکول۔ پینے کے صاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ۔ طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ اور فوڈ کوکنگ پوائنٹ کا دورہ شامل ہے جبکہ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی اور ٹینٹ سٹی میں دی جانے والی تمام سہولیات سے آگاہی بھی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ فلاہی تنظیموں نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے جو کردار ادا کر رہی ہے ہم شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینٹ سٹیز میں سکیورٹی و دیگر ضروری مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوگ بلا کسی پریشانی سے رہ سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کا متاثرین سیلاب کیلئے سیلانی ٹینٹ سٹی کا دورہ
Oct 31, 2022