نصیرآباد(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ و ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس رینج عبدالحئی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر اتوار کے روز ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی سربراہی میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ٹریفک سارجنٹ سمیت دیگر پولیس آفیسران پر مشتمل ٹیم نے ڈیرہ مراد جمالی شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرینڈ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس، لائٹس اور چمک پٹی نہ لگانے والی سینکڑوں گاڑیوں جن میں ٹریکٹرز ٹرالی، رکشے اور موٹرسائیکل شامل تھی جنہیں ٹریفک قوانین کی عملدرآمدی تک پولیس تحویل میں لیا گیا جہاں وائرنگ میکنگ سے اسی وقت مرمت کروائی گئی جبکہ چمک پٹیا بھی لگوائی گئیں بغیر نمبر پلیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر چلان بھی کیا گیا اور آئندہ کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔کاروائی میں ڈی ایس پی نصیرآباد سید نور علی شاہ، ڈی ایس پی منجھو شوری مختیار شاہ، ڈی ایس پی بابا کوٹ غلام محمدسمیت بڑی تعداد میں پولیس اہلکاران شامل تھے۔