روجھان (خبر نگار‘ کورٹ رپورٹر) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی گرفتاری سینکڑوں شہریوں کا احتجاج دوکانیں بند نیشنل تحصیل پریس کلب چوک میں جمع پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نعرہ بازی۔ تفصیل کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ایم پی اے سردار میردوست محمد مزاری کی اینٹی کرپشن کی گرفتاری کیخلاف روجھان کے ہزاروں لوگوں نے ریلیاں نکالیں اور ایم پی اے میردوست محمد مزاری کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔ پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی سینکڑوں دکانداروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج میں شرکت کیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری کے پوتے سردار شیر عالم خان مزاری اور وائس چیرمین انجمن تاجران علاو الدین خان مزاری نے کی احتجاجی ریلی میں سماجی راہنما یاسین سومرو جلیل خان مزاری صدر انجمن تاجران موسیٰ خان مزاری شمس خان مزاری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر شرکا ء نے میر دوست محمد مزاری تیری شرافت کا سلام جیوے میر سمیت میردوست محمد مزاری کے حق میں درج نعروں کے بینر اٹھا رکھے تھے اس موقع پر شرکاء ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کے فرزند سردار شیر عالم خان مزاری وائس چیرمین انجمن تاجران علاوہ الدین مزاری پیپلز پارٹی روجھان کے صدر سلیم جان بھٹو اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ایم پی اے سردار میر دوست محمد مزاری کے خاندان نے غریبوں میں زمینیں تقسیم کی ہیں وہ جدی پشتی نواب ہیں ان کو کیا ضرورت ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کریں یہ سردار میردوست محمد مزاری پر جھوٹا الزام لگا کر انتقامی کاروائی کی گئی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔
دوست مزاری