دکی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی پرانا دکی اور گورنمنٹ گرلز سکول دکی بازار کا اچانک دورہ کیا۔انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معصوم خان لونی اور ایجوکیشن منیجر عبید خان ترین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر دکی نے سکولوں کے کلسٹر بجٹ کے سامان کا معائنہ کیا ۔انہوں نیکہا کہ کلسٹر بجٹ میں کوتاہی یا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی پرانا دکی کا ہیڈ ماسٹر غیر حاضر ہونے پر ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ مذکورہ سکول کے کلسٹر بجٹ کے تحریر و کاغذات اگلے دورے میں لازمی چیک کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائینگے اور غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔