صحبت پور(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اسٹنٹ کمشنران افتخار احمد بلوچ،عبدالکریم بگٹی،تحصیلدار صابر حسین گولہ کی زیر صدارات پرائیس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر افتخار بلوچ نے بازار میں روزمرہ اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق قیمتیں چیک کی جن اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں فرق محسوس کیاان کو کم کرنے کے احکامات دیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ تاجر حضرات سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرکے عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں کیونکہ اس وقت عوام پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے پریشان حال ہیں مزید مہنگائی کا بوجھ ان نہ ڈالیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔