بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں کیبل برج ٹوٹنے سے دریا میں گر کر مرنے والوں کی تعداد 141 تک جا پہنچی، امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گجرات کی ماچھو ندی پر واقع معلق پل کے منہدم ہونے سے ہونے والے حادثہ کے بعد اب تک 141 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، امدادی کارروائیوں میں180 افراد کی جان بچالی گئی۔کیبل برج اچانک ٹوٹنے کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد دریا میں جا گرے تھے۔ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکو اور سرچ آپریشن آئندہ 24 گھنٹوں تک بھی جاری رہ سکتا ہے، ریسیکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے۔
بھارت : پُل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 141 ہوگئی
Oct 31, 2022 | 19:54