ورلڈکپ کےاہم میچ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں آج کولکتہ میں مدمقابل ہونگی،دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان ٹیم نے ایڈن گارڈن میں بھرپور ٹریننگ کی۔تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کوسیمی فائنل تک رسائی کیلئےاپنےتینوں میچوں میں کامیابی ضروری ہےاورساتھ ہی شائقین کو نیوزی لینڈ کی ناکامیوں کی دعا بھی کرنا ہوگی۔میچ کے دوران قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان، آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور لیگ اسپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے۔افغانستان کی سری لنکاکےخلاف کامیابی کےبعد پاکستان کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی امید ہے۔پاکستان کوایونٹ کےتینوں میچوں میں کامیابی ضروری ہےاوراس کےساتھ نیوزی لینڈکی ناکامی کیلئےقوم کودعابھی کرناہوگی۔پاکستان کے اگلے تین میچ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے تین میچ جنوبی افریقا، پاکستان اور سری لنکا سے ہیں۔