الیکشن کمشن نے ملک بھر میں پولنگ سٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل کر لیں

Oct 31, 2023

اسلام آباد (وقار عباسی / وقائع نگار) ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ سٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل کرلیں۔ ملک کے چاروں صوبوں میں نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ چاروں صوبوں میں 41 ہزار 890 نارمل، 32 ہزار 508 حساس جبکہ 17 ہزار 411 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز خدمات دیں گے۔ پنجاب میں کل 51 ہزار 821 پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ سب سے بڑے صوبے میں 29 ہزار 393 نارمل، 15 ہزار 829 حساس جبکہ 6 ہزار 599 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ سندھ میں 19 ہزار 236 پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ سندھ میں 6 ہزار 776 نارمل، 8 ہزار 30 حساس جبکہ 4 ہزار 430 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے۔ بلوچستان میں کل 5 ہزار 15 پولنگ سٹیشنز بنائے جانے کا پروگرام فائنل کیا گیا ہے۔ صوبے میں 909 نارمل، 2 ہزار 68 حساس جبکہ 2 ہزار 38 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ کے پی کے میں مجموعی طور پر 15 ہزار 737 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ صوبے میں 4 ہزار 812 نارمل، 6 ہزار 581 حساس جبکہ 4 ہزار 344 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا ہے۔ پیر کے روز ای سی پی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کے نام ارسال کردہ مراسلے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں