کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی ،مارکیٹ 51ہزارپوائنٹس کی بلند سطح کو عبور کر گئی۔ کے ایس ای100انڈیکس 50900پوائنٹس سے بڑھ کر51400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں64ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ہوا جبکہ66.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ انڈیکس 51000، 51100، 51200، 51300 اور 51400پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کر گیا۔کے ایس ای100انڈیکس میں539 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کے ایس ای30انڈیکس بڑھ کر17650.17پوائنٹس پر بند ہوا ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس بڑھ کر34265.21پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب 89کروڑ 81لاکھ 92ہزار 459 روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 74 کھرب2 2ارب84کروڑ97لاکھ6ہزار615روپے سے بڑھ کر 74کھرب 87ارب 74کروڑ 78لاکھ 99ہزار 74روپے ہو گیا۔ گزشتہ روز11ارب روپے مالیت کے28کروڑ66لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے۔