نوازشریف کی زیرصدارت آج اہم اجلاس، سیاسی صورتحال، پارٹی ٹکٹ پر تبادلہ خیال ہو گا

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے عنزہ طارق کے انتقال پر تعزیت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ مریم نواز بھی موجود تھیں۔ نواز شریف کی زیرصدارت آج جاتی امرا میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز‘ حمزہ شہباز‘ پارٹی کے دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال‘ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب نواز شریف نے مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے نوجوان صاحبزادے کی وفات سے دل بہت رنجیدہ ہے۔ بلاشبہ اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...