لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم

Oct 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں چلے پر ضرور گیا تھا لیکن جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتاسابق وزیر داخلہ نے کہاکہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔شیخ رشید نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں