قصور میںبھوک سے بلکتے بچے متاثرہ فیملی کی 15پر کال‘ پولیس افسروں نے ایک ماہ کا راشن دیدیا

قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے کاندو کھار ا میں بھوک سے بلکتے بچوں کی 15پر کال کرنے پر رحم دل پولیس افسروںنے ایک ماہ کا راشن دلا دیا۔ یٰسین نے تھانہ سٹی چونیاں میں بذریعہ ریسکیو 15پر کال کرکے بتایا ہے کہ میرے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں گھر راشن نہیں ہے جس پر رحم دل پولیس افسران چوکی بہڑوال سے سعید احمد موقع پر پہنچے اور بتایا کہ کالر کے گھرمیں راشن نہیں تھا جس پر فوری طور پر پولیس افسروں نے انہیں (آٹا، دالیں،چینی،گھی و دیگر اشیا ءمعہ نقدی) مہیاکردیں،متاثرہ فیملی کی پولیس افسران کے لیے دعائیں اور شکریہ اد ا کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...