پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کیسز میں مزید اضافہ‘ 131 کیس رپورٹ

 لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز تھم نہ سکے، پنجاب میں ڈینگی کےمزید 131 کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کےدوران لاہور سے 55،راولپنڈی سے 32کیس سامنے آئے،گوجرانوالہ سے25،ملتان 6اور فیصل آباد میں 6افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں برس ڈینگی متاثرین کی تعداد 9180 ہوگئی، واضح رہےکہ اس وقت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 124 مریض زیر علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...