لاہور ہائیکورٹ : پانچ افراد کے قتل میں ملوث 3ملزموں کو 5‘ 5 بارسزائے موت کی سزا

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقے برکی میں پانچ افراد کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی، عدالت نے مقدمے میں ملوث 10ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ چھے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان ہیرا ، ذوالفقار علی عرف سوہنی ، عبدالجبار ، محمد وقار ، لیاقت علی اور جہانگیر کو پیش کیا گیا۔ جبکہ ملزمان فرمان علی ، رحمت علی ، وقاص علی اور قدیر علی عرف چن ضمانت پر عدالت پیش ہوئے۔ملزمان کے خلاف تھانہ برکی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کو چیف سکیورٹی افسر رانا نعیم کی سربراہی میں سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل اصغر علی گل ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے۔ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔فیصلے سے پہلے احاطہ عدالت اور کمرہ عدالت سے دیگر سائلین کو نکال دیا گیا۔عدالت نے ملزمان ہیرا ، ذوالفقار ، جہانگیر کو پانچ پانچ بار سزائے موت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان عبدالجبار ، محمد وقار ، لیاقت علی ، قدیر ، رحمت علی اور فرمان علی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد فیصلہ سنایا۔ملزمان کے خلاف چھے سال قبل 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...