لاہور( نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر آج لاہورپہنچے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور ائیر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کاخیر مقدم کیا۔ صوبائی وزراءعامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔