شاہ محمود قریشی نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کردی

 اسلام آباد (آئی ین پی) شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لیے اعتراض لگا، آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہماری درخواست فوری معاملہ ہے اس لیے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...