لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت نے 9مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں تعاون کرنے سے انکار کیا،9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل میں ٹرائل ہوگا۔ ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کی چوہنگ میں 5 افراد کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا 9مئی کے تمام مقدمات کے چالان جمع کرا دئیے گئے ہیں اور چالان کے ساتھ تمام شواہد بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش ابھی جاری ہے،ان سے پہلے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ انوش مسعود نے کہا پنجاب میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ لوگوں کی سکیننگ اور غیرملکی افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ غیر ملکی افراد کو پناہ دینے والے پاکستانیوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ ٹیموں کو رینجرز اور پولیس کی سکیورٹی بھی میسرہے۔