اسلام آباد‘لاہور‘میاں چنوں (نمائندہ خصوصی ‘خصوصی نامہ نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) مذہبی اسکالر عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں تلمبہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے خود پڑھائی نماز جناز میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ‘سیاسی اور مذہبی شخصیات کے سمیت وکلاءڈاکٹرز، صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ سے قبل آنے والے شرکاءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولا نا طارق جمیل نے کہا کہ میں اللہ کی تقدیر پر راضی ہوں لیکن رونے اور آنسو بہانے پر میرا اختیار نہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے آنے والے شرکاءکی سیکیورٹی کےلئے 658 افسران و جوان تعینات کئے تھے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورجے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘مولانا عبدالغفور حیدری ‘مولانا محمد امجد خان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے آخرت کاسفر آسان فرمائے اور مولانا طارق جمیل سمیت ان کے خاندان کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔