کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری بمباری میں انسانی بنیادوں پر وقفہ کرنے میں وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفوں پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا ' کینیڈا کے مغویان کو غزہ سے نکالنے میں وقت بہت کم رہ گیا ہے اور غزہ میں اشیائے خورونوش کی ضرورت بد ترین حالت کو پہنچ چکی ہے۔'کینیڈا کی وزیر اعظم کے مطابق بمباری کی زد میں غزہ میں چار سو کینیڈین پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ خوف اور پریشانی میں رہ رہے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ غزہ کی جنگ میں وقفے ہوں اور انسانی بنیادوں پر وہاں اشیا کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔'وزیر خارجہ میلانے جولی یہاں ٹورنٹو میں اکنامک کلب آف کینڈا سے خطاب کر رہی تھیں۔ ' ان کا کہنا تھا فوری طور پر غزہ میں خوراک ، ایندھن ، اور پانی کی شدید ضرورت ہے۔ '