ڈھاکہ:حسینہ واجد کیخلاف مظاہرے، جھڑپیں جاری: استعفے کا مطالبہ، اپوزیشن کے 164کارکن گرفتار

ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں حکومت مخالف مظاہرے اور جھڑپیں جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتاجاج کے دوران وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ اس دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں ایک پولیس افسر اور ایک شہری ہلاک ہو گیا۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ 75 سالہ اپوزیشن لیڈر مرزا عالمگیر کو ملک کے چیف جسٹس کے گھر پر حملہ کے الزام میں جبکہ ان کے ساتھ بی این پی کے مزید 16 افراد کو ایک شہری اور پولیس افسر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں آئندہ سال جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد متوقع ہے اور ایسے میں بی این پی ملک بھر میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور غیرجانبدار حکومت کی سربراہی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن