لاہور(سپورٹس رپورٹر)انضمام الحق کا استعفیٰ ذکا اشرف نے خاموشی توڑ دی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہاہے کہ میں آفس میں نہیں تھا تو انضمام الحق سے کیسے ملتا۔ انضمام الحق ہمارے ہیرو ہیں ، ہمیشہ ان سے ملنے کیلئے دستیاب ہوں۔ اینٹی کرپشن یونٹ اور پی سی بی آفیشلز پر مبنی 5 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بورڈ سے کال آئی ہم نے 5لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے،میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کر لے۔ تحقیقات کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں،بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کریں،میرا پلیئر ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کاکوئی تعلق نہیں۔ میں سمجھتاہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتاہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھےگا توبہتر ہے سائیڈ پر ہو جاﺅںجبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ چل رہا ہے۔ ایسے میں سابق کرکٹرز اپنی اپنی دکانیں سجا کر بیٹھ گئے ہیں۔ذکا اشرف نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابراعظم نمبر ون بیٹر اور سٹارکرکٹر ہے۔ تاہم ورلڈ کپ مکمل ہونے کے بعد نتائج پرماہرین سے اس بارے میں تجاویز لیں گے اور پھر دیکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ کیلئے جو بہتر ہو گا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔ مسلسل تنقید کررہے ہیں جس سے قومی کرکٹرز کا مورال گر رہا ہے۔ میری ان سے گزارش ہے کہ ورلڈکپ ختم ہونے تک مثبت انداز میں چلیں، جو نتائج آئیں گے اس پر کھل کر تنقید کریں اورغلطیوں کی نشاندہی بھی کریں تاکہ انہیں مستقبل میں درست کیا جائے۔
انضمام الحق ہمارے ہیرو، بابراعظم نمبرون بیٹر، سٹار کرکٹر ہے: ذکا اشرف
Oct 31, 2023