لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے۔پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے باغبانپورہ پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت دی۔ دوران چیکنگ ملزمان سےایک کلو اور 820 گرام چرس برآمد۔ ملزم اپنے گینگ کے ہمراہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔