روٹ نمبر 43 پر بس سروس جلد بحال کی جائے:چیئرمین مسائل کمیٹی

Oct 31, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے لاہورمیں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال پر گفتگو کرتے کہا کہ روٹ نمبر 43 پر بس سروس فوری طور پر بحال کی جائے‘ اس روٹ پر طلبہ ‘ خواتین اور بزرگوں کو شدید سفری پریشانی کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ،وزیرٹرانسپورٹ ودیگرمتعلقہ حکام مذکورہ روٹ کی بحالی کے احکامات جاری کرکے شکریہ کا موقع دیں۔

مزیدخبریں