لاہور(خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موو منٹ ورلڈ کے مرکزی امیرفضیل الشیخ مولانا ڈاکٹرسعید احمد عنایت اللہ سے انکی رہائش گاہ پر مرکزی نائب امیر مولانا عبد الرﺅف مکی اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ آل جموں وکشمیر کے امیرمولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے تفصیلی ملاقات کی جس میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر باہمی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی قائدین نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری ودرندگیپردکھ کا اظہار کرتے کہا آج پوری دنیا سراپائے احتجاج اور امت مسلمہ خون کے آنسو رورہی ہے۔ فلسطینی پوری امتِ مسلمہ کی طرف سے جہاد میں مصروف ہیں ۔ بیت المقدس کی فتح و آزادی اور مظلوم فلسطینیوںکی مدد کیلئے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا ڈاکٹرسعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی طرف سے فلسطینیوں کی مدد کے پیغام کو ہر سطح پر عام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ملکبھرمیں ایک سو سے زائد کامیاب ختم نبوت کانفرنسوں ودیگر پروگراموں پر خوشی کا اظہارکرتے کہا اس سے عقیدہ ختم نبوت کوتحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں مددملے گی ۔