گوادر فری زون نارتھ میں واٹر سپلائی منصوبے پر کام شروع

Oct 31, 2023

اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ ) گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) نے گوادر فری زون نارتھ کو پانی کی فراہمی منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، جو تقریبا 2221 ایکڑ رقبے پر محیط ہے، تکمیل کا ٹائم فریم جنوری 2024 میں مقرر کیا گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پانی دو مختلف ذرائع سے فراہم کیا جائے گا۔ ایک ذریعہ 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی کو ڈی سیلینیشن پلانٹ سے حاصل کیا جائے گا جو حال ہی میں 30 جون کو گوادر پورٹ کے علاقے میں مکمل ہوا ہے۔ دوسرا ذریعہ پرانے ہوائی اڈے کے واٹر سپلائی لائن نیٹ ورک سے ہوگا جس میں 5.6 ملین ایم جی ڈی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ نیٹ ورک شادی کور ڈیم اور سوار ڈیم سے جڑا ہوا ہے۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے شادی کور اور سواد ڈیمز سے 158 کلومیٹر پائپ لائن مکمل کر لی ہے۔ 

مزیدخبریں