راولاکوٹ(آئی این پی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ،صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے معروف سیاسی وسماجی رہنما مسرت کیانی کو کوآرڈینٹر مقرر کر دیا ہے اس موقع پر مسرت کیانی نے سابق وزیر اعظم آزا دکشمیر ، صدر استحکام پارٹی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے خطہ کے عوام کی خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے وہ آزاد کشمیر کے واحد لیڈرہیں جنہوں نے اس خطہ کی خواتین کو ایک بہترین پلیٹ فورم مہیا کیا ہے، جس سے خواتین اپنے حقوق کی جنگ لڑ سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلندکی جائے گی، خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پارٹی کے اندر بھی خواتین کو جائز مقام دیا جائے گا۔