پٹرول کی قیمت میں کم از کم ساٹھ روپے فی لیٹر کمی کی جائے،سجاد حسین ساجد

Oct 31, 2023

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں کم از کم ساٹھ روپے فی لیٹر کمی کی جائے کیونکہ گذشتہ چند ہفتوں میں نہ صرف روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر کروڈ آئیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں گراوٹ آئی ہے۔ گذشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سجاد حسین ساجد نے وزارت پٹرولیم اور اوگرا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ڈالر اور کروڈ آئیل سستا ہونے کے بعد اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے وہی فارمولا استعمال کیا جائے جو یہ دونوں چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا تھا۔لیکن پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں اتنی بلند ہو چکی ہیں۔ کہ عام آدمی، پنشنرز، تنخواہ دار ملازمین اور مزدور و محنت کش پس کر رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں