ایمن آباد(نامہ نگار )ایمن آباد کے قریب گوجرانوالہ یونیوورسٹی کے لیے مختص کردہ تقریبا 110ایکڑ پر منصوبہ پر عمل در آمد کی تیاریاں جاری ہیں ابتدائی طور پر منصوبہ کے لیے چھ ارب مختص کیئے گئے ہیں منصوبہ کا افتتاح 7 نومبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کریں گے گذشتہ روز اسٹنٹ کمشنر میاں توصیف کی زیر نگرانی رقبہ پر قائم تجاوزات گرادی گئیں اس موقع پر انکے ہمراہ تحصلیدار ،قانونگو ۔پٹواری کے علاوہ پولیس کا عملہ بھی موجود تھا ۔
ایمن آباد میں گوجرانوالہ یونیورسٹی کا افتتاح 7نومبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے
Oct 31, 2023