گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صارفین کے حقوق کا محافظ ہے جس کی آگاہی ہر فرد تک پہنچائیں گے، ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے زیر اہتمام بلدیہ ہال نوشہرہ ورکاں میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل/ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت صارفین کے حقوق پر آگہی سیمینار ہوا۔انہوں نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو فعال بنا کر ناقص سروسز، غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا،آگہی سیمینار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ملک عاصم علی اعوان نے شرکا کو صارفین کے حقوق بارے آگہی دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ تب ہو سکتا ہے کہ جب صارف دکاندار سے اپنی خریداری کی رسید کا مطالبہ کرے۔کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور 2سال کی سزا کے ساتھ ساتھ غیر معیاری پروڈکٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر سکتی ہے۔
صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے: فیاض موہل
Oct 31, 2023