ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا گورونانک یونیورسٹی ، ٹراما سنٹر، سکولوں کی اپ گریڈیشن، گلیوں کی پی سی سی، نالوں کی تعمیراور رابطہ سڑکوں سمیت کھیلوں کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں متعلقہ افسر شفافیت کو اہمیت دیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ان خیالات کا اظہار باباگورونانک یونیورسٹی ، ٹراما سنٹرودیگر ترقیاتی سکیموں کااچانک دورہ کرتے کیا۔ایکسین بلڈنگزننکانہ نے ضلع بھر میں جاری اور نئی شروع ہونےو الی ترقیاتی سکیموں بارے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میںجاری عوامی افادیت کی تمام نامکمل ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر کا گورونانک یونیورسٹی ‘ ٹراما سنٹرودیگر ترقیاتی سکیموں کامعائنہ
Oct 31, 2023