نوازشریف ہی پاکستان کومشکلات سے نکال سکتے ہیں: رفاقت علی 

Oct 31, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ عوام کو یقین ہے پاکستان کومشکلات سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں، 2017 میں ایک شخص کو نکالنے کی خاطر ملک سے خوشحالی و ترقی نکال دی گئی، تمام چیزیں عوام جانتے ہیں، آج بھی عوام کی امید نوازشریف ہیں، آج نوجوان کو روزگار کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ 2017 میں خوشحالی و ترقی تھی، نوازشریف نے اب بھی امن و خوشحالی کی بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے سب کو مل کر بیٹھنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، مسلم لیگ ن کے مخالفین نے بھی نوازشریف کی باتوں کی تعریف کی ہے۔

مزیدخبریں