سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے شیخ راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کر دیا، آئندہ الیکشن عوامی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈکلیئر کرتا ہوں، آج سے جو میرا سیاسی فیصلہ ہے وہی ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہو گا۔
راشد شفیق میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم اپنی عظیم فوج کیساتھ کھڑے ہیں، ہم دونوں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا میں یہ واضح اعلان اس لیے کر رہا ہوں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔میں قلم دوات کے نشان پر دونوں نشستوں سے الیکشن لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے۔جب کہ گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہیکہ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے یہاں سے میریوالدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔انہوں نے کہاکہ سی پی اوکوپتا ہی17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں ان کے پاس تھایا ان کوپتا ہے میں کہاں تھا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، دعاکریں میری سرجری نہ ہو، اگرسرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔ سابق وزیر نے کہا کہ 5 اکتوبرکیکیس میں گرفتاری مطلوب ہے،کال کریں اسی وقت تھانے آجاں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔انہوںنے کہاکہ چِلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے،گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔