پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر اسد عمر کیخلاف 5 ایف آئی آرز کٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمرکو جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی نے اسد عمر کو کل 4بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کے مطابق اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر کو ایف آئی آر نمبر 96/23 سرور روڑ لاہور کیس، 1271/23 گلبرگ میں بھی طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور انسدادی دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی .لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔