شمالی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے سب کچھ تباہ، آفت زدہ قرار

اسرائیلی محاصرے کے درمیان شمالی غزہ کے بیت الہیہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔

میونسپلٹی نے بدھ کو یہ اعلان رات بھر ہونے والے حملے کے بعد کیا جس میں مبینہ طور پر آٹھ افراد شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کے مطابق اسرائیل نے حملوں کو بڑھا دیا ہے اور گذشتہ سات دنوں میں انکلیو کے شمال میں تقریباً 350 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

بیت الہیہ میونسپلٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ یہ شہر اسرائیلی جنگ کی تباہی اور محاصرے کی وجہ سے ایک آفت زدہ علاقہ ہے، اور اس میں خوراک، پانی، اسپتال، ڈاکٹر، خدمات یا مواصلات نہیں ہیں۔”

حکام نے شمالی غزہ میں طبی سامان، خوراک، ایندھن اور شہری دفاع کا سامان لانے کے لیے محفوظ راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن