لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹرصہیب شیخ اور خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صہیب شیخ نے 13 ماہ قبل پی سی بی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی تھی جبکہ تانیہ ملک نے اکتوبر 2021 میں قذافی سٹیڈیم میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا تھا۔پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ صہیب شیخ اور تانیہ ملک پی سی بی کے انتظامی ٹیم کے کلیدی ارکان تھے۔