شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے جس نے ماضی میں عوام کی خون پسینے کی کمائی چھین کر بیرون ملک محلات بنائے ہیں اور اب بھی یہ لوٹ کھسوٹ کے کلچر کو فروغ دیکر ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں پی ٹی آئی ایک محب وطن جماعت ہے جس نے ہمیشہ قومی ریاستی اداروں کے وقار کے تحفظ کی خاطر کردار ادا کیا اور ملکی استحکام و پائیدار امن کے قیام کی جدوجہد کی اور اب بھی قومی ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ ہماری جدوجہد حکمرانوں کے خلاف ہے جو عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر اقتدار پر مسلط ہوئے ہیں، (ن) لیگ اپنی منفی بیان بازی سے قوم کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی باشعور عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔