ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ‘ 2 فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے دوران گشت تین نامعلوم مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرنامعلوم ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی تو پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اورفائرنگ کا تبادلہ کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا اور اسکے دو نامعلوم ساتھی فرار ہوگئے زخمی ملزم کوطبی علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت شرافت مسیح کے نام سے ہوئی۔