بے بنیاد الزام تراشی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے: عمران رحمت 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما سوچی سمجھی سازش کے تحت ملکی معیشت کو ٹارگٹ کررہے ہیں، یہ ملک کو معاشی طور پر خوشحال دیکھنا نہیں چاہتے اپنے دور اقتدار میں تحریک انصاف نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا اور اب موجودہ حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی ہمیشہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جب سابق اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کی کوششیں کیں تو پی ٹی آئی نے اس کو رکوانے کی سازشیں کیں اور موجودہ حکومت کا راستہ روکنے کیلئے بھی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، بے بنیاد الزام تراشی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...