قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پولیومہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر ولید منصور، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھاکشن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو پولیومہم کے پہلے دو روز کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ دو روز کے دوران 4 لاکھ 92 ہزار 593 بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ 96 فیصد ٹارگٹ کو حاصل کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے پولیوٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت جاری پولیو مہم کی کار کردگی کا جائزہ اجلاس
Oct 31, 2024