ن لیگ ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے: راشد متین ڈوگر 

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار رانا طاہر اقبال کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے دیگر مسلم لیگی کارکنوں کے ہمراہ علاقہ میں انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راشدمتین ڈوگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور امیدوار پی پی 139رانا طاہر اقبال نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اس لئے لوگ ان کو ہمیشہ اپنا رہبر منتخب کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن