قصور: مختلف واقعات میں لڑکی  سمیت 2 افراد کا اقدام خودکشی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مختلف مقامات پر لڑکی سمیت 2 افراد کی زہریلا بلیچنگ پی کر خودکشی کی کوشش۔ سلامت پور ہ قصور کے رہائشی 35 سالہ شمشیر نے بیوی سے لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر گھر میں پڑا زہریلا بلیچنگ پی کر خودکشی کی کوشش کی،ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دولے والا میں رشتہ کے تنازعہ پر 18سالہ لڑکی (گ)بی بی نے گھر میں پڑا زہریلا بلیچ پی لیا حالت غیر ہونے پر ریسکیو 1122کے عملے نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن