ایس ای سرکل شیخوپورہ کی لیسکو آفس میں کھلی کچہری ‘ سائلین کے مسائل سنے

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو شاہد حیدر کی ہدایات پر ایس ای سرکل شیخوپورہ انجینئرعمربلال چودھری کی سربراہی میں لیسکو سرکل شیخوپورہ آفس میں کھلی کچہری لگائی گئی ۔درجنوں صارفین بجلی کھلی کچہری میں پہنچے جن میں زیادہ تعداد بجلی بلوں کی اقساط کیلئے آئی۔ اس موقع پر ڈی سی ایم شہزاد حنیف، ڈپٹی منیجر آپریشن رورل ڈویژن شیخوپورہ انجینئر رضوان قریشی ، ریونیو آفیسر بابر سلطان،ایس ڈی او ز،سرکل اور ڈویژن کا عملہ ، چیئرمین ہائیڈرو یونین کھاریانوالہ سب ڈویژن ملک اعجاز اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ای سرکل شیخوپورہ انجینئر عمربلال چودھری نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد صارفین بجلی کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے جس کے تحت سرکل شیخوپورہ رورل اور سٹی ڈویژن شیخوپورہ کے علاقوں سے آنے والے صارفین بشیر، عاصم، بوٹا، ندیم، یاسین، صدیق، عصمت،رضا وغیرہ درجنوں سائلوں کو سنا گیا جس کے مطابق زیادہ اقساط،بلوں کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی گئی جسے فوری طور پر موقع پر ہی حل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن