پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی :حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے آئینی ترمیم ملک میں مساوات، انصاف اور عوامی مفادات کے فروغ کا ضامن ہے، بلاول بھٹو کی قیادت کا ایک بڑا کارنامہ ہے، اس ترمیم کے ذریعے شہید بینظیر بھٹو کا خواب پورا ہواجو وہ اپنی زندگی میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی خودمختاری کے لیے دیکھتی تھیں بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف اپنی والدہ کے مشن کو جاری رکھا۔

ای پیپر دی نیشن