شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ اتحاد امت سے مسلم امہ کی عزت و وقار اور خود داری بحال ہو گی اور فلسطین لبنان اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کی چھائی طویل سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا غزہ میں شہداء کے ورثاء کی پکار پر مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی عملی مدد کیلئے آگے بڑھے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق فلسطین اور جموں کشمیر جیسے عالمی تنازعات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔