لیگی حکومت ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے : امجد نذیر بٹ 

Oct 31, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ لیگی حکومت ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے جب بھی ملک میں ن لیگ کی حکومت آئی ملک نے ترقی کی اب بھی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا سہرا (ن) لیگ کی قیادت کے سر سجے گا جو ملکی معیشت کی بحالی اورعوامی خوشحالی کی خاطر دن رات کام کررہی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے امجد نذیر بٹ نے کہا کہ(ن) لیگ کی کوشش ہے کہ پاکستان میں بہتری آئے عوام خوشحال ہو اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خود کی کوتاہیوں کو سامنے رکھ کر حکومتی اقدامات پر تنقید کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں