سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر ظہیرالدین بابر نے انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر ظہیرالدین بابر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام تحصیل بھر میں کامیابی سے جاری ہے، انتظامیہ شہروں سمیت تمام دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو مرحلہ وار یقینی بنا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جایا رہا ہے،تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر بھر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔